Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / نیتن یاہو کو مزید دو کیسوں میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑیگا

نیتن یاہو کو مزید دو کیسوں میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑیگا

تل ابیب۔26 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو مزید دو کیسوں میں پولیس تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل پولیس پہلے ہی وزیر اعظم پر کرپشن اور فراڈ کے الزامات عائد کرنے کی سفارش کرچکی ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنا امیج بہتر طور پر پیش کرنے کیلئے ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کو بہت سی مراعات دیں، یہ کمپنی موبائل سروس کے علاوہ ٹی وی چینلز بھی چلاتی ہے ۔اس کے علاوہ نیتن یاہو کو ایک اور کیس میں بطور گواہ تفتیش کا سامنا ہے ۔ یہ کیس جرمنی سے تین آبدوزوں کی خریداری میں ہونے والی مبینہ کرپشن سے متعلق ہے ۔میڈیا کے مطابق پولیس نیتن یاہو سے جمعہ کو پوچھ گچھ کرے گی۔ اس سے قبل اسرائیلی پولیس وزیر اعظم سے کرپشن کے الزامات کے تحت سات بار تفتیش کرچکی ہے۔ اور اپنی رپورٹ میں پولیس نے گزشتہ ہفتہ اٹارنی جنرل سے سفارش کی تھی کہ نیتن یاہو کے خلاف کرپشن اور فراڈ کے الزامات عائد کیے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT