Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / نیتی آیوگ میں خدمات کا موقع قابل فخر

نیتی آیوگ میں خدمات کا موقع قابل فخر

نامزد نائب صدر نشین ارویند پنگاریہ کا بیان

نامزد نائب صدر نشین ارویند پنگاریہ کا بیان
نیویارک۔/6جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) نامور ہندوستانی نژاد امریکی ماہر معاشیات ارویند پنگاریہ نے کہا ہے کہ نیتی یوگ کے پہلے نائب صدر نشین کی حیثیت سے نامزدگی ان کیلئے اعزاز ہے جبکہ یہ ادارہ 65سالہ قدیم منصوبہ بندی کمیشن کی جگہ قائم کیا گیا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی پنگاریہ کے حوالے سے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے ایک اعزاز ہے اور میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر پالیسی سازوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہوں۔کولمبیا یونیورسٹی میں پنگاریہ معاشیات کے پروفیسر اور جگدیش بھگوتی پروفیسر انڈین پولٹیکل اکنامی ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیرس ہیں اور وہ نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسارمنگ انڈیا ( نیتی ) آیوگ نئی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے کولمبیا یونیورسٹی سے طویل رخصت حاصل کرلی۔ 62سالہ پروفیسر نے بتایا کہ اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ دوبارہ کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ ہوجائیں گے۔ مسٹر پنگاریہ کا عہدہ کابینی درجہ کا ہے اور وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ کام کریں گے جبکہ اس ادارہ کے صدرنشین ہوںگے ۔ نیتی آیوگ کو حکومت کا مکتبہ فکر ( تھنک ٹینک ) تصور کیا جاتا ہے اور یہ اہم مسائل پر لائحہ عمل اور تکنیکی مشورے فراہم کرتے ہیں مسٹر پنگاریہ نے قبل ازیں بین الاقوامی مالیاتی اداروں عالمی بینک، آئی ایم ایف اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پرسٹین یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ حاصل کی ہے اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں بھی کام کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT