Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / نیتی آیوگ کا آج پہلا اجلاس بجٹ کی پیشکشی سے قبل تجاویز کی طلبی کا بھی امکان

نیتی آیوگ کا آج پہلا اجلاس بجٹ کی پیشکشی سے قبل تجاویز کی طلبی کا بھی امکان

نئی دہلی 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کل منصوبہ بندی کمیشن کی بجائے قائم کئے گئے نیتی آیوگ کے اولین اجلاس میں ماہرین کے ساتھ مشاورت اور تبادلہ خیال کرینگے تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جاسکے ۔ اس مشاورت کو اس لئے اہمیت حاصل ہوتی ہے کہ حکومت اپنا پہلا مکمل بجٹ جاریہ ماہ کے اواخر میں پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ نیتی آیوگ

نئی دہلی 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کل منصوبہ بندی کمیشن کی بجائے قائم کئے گئے نیتی آیوگ کے اولین اجلاس میں ماہرین کے ساتھ مشاورت اور تبادلہ خیال کرینگے تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جاسکے ۔ اس مشاورت کو اس لئے اہمیت حاصل ہوتی ہے کہ حکومت اپنا پہلا مکمل بجٹ جاریہ ماہ کے اواخر میں پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ نیتی آیوگ کے کل ہونے والے اولین اجلاس میں وزیر فینانس ارون جیٹلی اور ماہرین شرکت کرینگے جن میں مکیش بوٹانی ‘ نتن دیسائی ‘ پارتا سارتھی شوم ‘ راجیو لال ‘ سوامی ناتھن ائیر ‘ وجئے کیلکر ‘ وی ریڈی اور دوسرے شرکت کرینگے ۔ حکومت نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفارمنگ انڈیا ( این آئی ٹی آئی ) تشکیل دیا ہے اور اس سے قبل کام کر رہے سوویت دور کے منصوبہ بندی کمیشن کو یکم جنوری سے برخواست کردیا ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کل ہونے والا اجلاس ملک کی معیشت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے طلب کیا گیا ہے اور اس کا مقصد مجوزہ بجٹ کے سلسلہ میں بھی تجاویز طلب کرنا ہے ۔ وزیر فینانس مسٹر ارون جیٹلی 28 فبروری کو عام بجٹ پیش کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم نیتی آیوگ کے صدر نشین ہیں اور اس کے نائب صدر نشین اروند پناگریہ ہیں۔ چیف اکنامک مشیر اروند سبرامنین ‘ آْیوگ کے مکمل ارکان بیبک دیبرائے اور وی کے سرسوت ‘ منسٹر آف اسٹیٹ فینانس جئینت سنہا ‘ وزیر منصوبہ بندی راؤ اندر جیت سنگھ ‘ سابق گورنر ریزرو بینک آف انڈیا بمل جالان ‘ سوبیر گوکارن ‘ اشوک گلاٹی اور جی این باجپائی بھی کل ہونے والے اجلاس میں شریک رہیں گے ۔ اس اجلاس کو اس لئے اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے کیونکہ اس نو تشکیل شدہ ادارے کے ارکان کو اس ادارہ کی کارکردگی سے متعلق وزیر اعظم کی توقعات کا پتہ چلے گا اور یہ ادارہ انہیں توقعات کے مطابق اپنے کام کرنے کے منصوبہ کو تیار کریگا ۔ امکان ہے کہ اس ادارہ کو حکومت کی اہم ترین اسکیمات کی تیاری کا کام دیا جائیگا اور بڑے انفرا اسٹرکچر پراجیکٹس کی نگرانی بھی سونپی جاسکتی ہے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کل ہونے والے اجلاس میں مالیہ فراہم کرنے اور اخراجات کی تفصیلات طئے کرنے میں بھی ادارہ کے رول کو واضح کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ نیتی آیوگ کا سب سے اولین مقصد تعاون پر مبنی وفاقیت کو فروغ دینا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے 7 ڈسمبر کو دہلی میں ریاستوں کے چیف منسٹروں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے لیفٹننٹ گورنرس وغیرہ کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوئے اس آیوگ کے مقاصد اور دیگر تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے ریاستوں کی تجاویز بھی طلب کی تھیں۔ کل کے مشاورتی اجلاس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کا پہلا اجلاس 8 فبروری کو طلب کرینگے۔

TOPPOPULARRECENT