Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / نیتی آیوگ کا قیام مودی کا کارنامہ : کے سی آر

نیتی آیوگ کا قیام مودی کا کارنامہ : کے سی آر

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نیتی آیوگ کے قیام پر وزیر اعظم مودی کی ستائش کی اور کہا کہ ملک میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل میں اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پلاننگ کمیشن ( منصوبہ بندی کمیشن ) کو برخاست کر کے اس کے بجائے ’ نیتی آیوگ ‘ کا قیام عمل میں لایا ۔ سابق میں مرکزی رقومات کے استعمال کے لیے غیر ضروری کمیشن وغیرہ قائم کئے گئے ۔ جس کے باعث مرکزی حکومت کی رقومات ( فنڈز ) کا بیجا استعمال کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت فنڈز فراہم کرنے پر استعمال نہ کر کے نا اہل و غیر کارکرد ریاست کی حیثیت سے نشاندہی کی جاتی ہے ۔ مرکز سے کوئی شرائط و ضوابط ( تحدیدات ) نہ رہنے والے فنڈز ریاست تلنگانہ کو آنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ میں ملک کے تمام چیف منسٹرس بحیثیت ارکان شامل ہیں اور چیف منسٹروں کے مشوروں و تجاویز کے ذریعہ ملک کو آگے ترقی کی سمت پر گامزن کرنے کا نیتی آیوگ کے منعقدہ اجلاس میں مشورہ دیا گیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ایف آر جی ایم میں اضافہ کرنے پر مرکزی حکومت سے ضرورت کے مطابق ساڑھے چھ ہزار کروڑ روپئے قرض حاصل کرسکتے ہیں ۔ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی و قانون ساز کونسل کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے ممتاز ماہرین معاشیات کو بھی مدعو کر کے اس مسئلہ پر تفصیلی بات چیت و تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کہا کہ ہمارے حقوق کے لیے ہمیں جدوجہد کرنی ہی پڑے گی ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر ان کی صدارت میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ وزیر اعظم اور نائب صدر نشین نیتی آیوگ مرکزی وزیر فینانس سے بھی ملاقات کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT