Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نیتی آیوگ کی ٹیم کا آج دورہ تلنگانہ

نیتی آیوگ کی ٹیم کا آج دورہ تلنگانہ

مشن بھاگیرتا اور مشن کاکتیہ پر عمل آوری کا جائزہ لیا جائیگا : وزیر آبپاشی ہریش راؤ کا بیان
حیدرآباد 100 اپریل ( آئی این این ۔ سیاست نیوز ) نیتی آیوگ کی ایک ٹیم 12 اپریل کو ریاست تلنگانہ کا دورہ کریگی ۔ اس دورہ کے موقع پر یہ ٹیم مشن کاکتیہ اور مشن بھاگیرتا کا مشاہدہ کریگی ۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ مشن کاکتیہ اور مشن بھاگیرتا پروگراموں کو سارے ملک میں مقبولیت حاصل ہوتی جا رہی ہے اور کئی ریاستوں میں ان پروگرامس کو اختیار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کی ٹیم 12 اپریل کو ریاست کا دورہ کرتے ہوئے ان دونوں پراجیکٹس پر عمل آوری کا جائزہ لے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مشن کاکتیہ کے تحت ہزاروں تالابوں اور جھیلوںکو بحال کیا جا رہا ہے مشن بھاگیرتا کے تحت ریاست میں تمام گھروں کو پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے جامع اور واضح ترقیاتی منصوہ تیار کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تلنگانہ میں توانائی اور برقی کے بحران پر قابو پالیا ہے اور حکومت کی جانب سے خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات میں تیزی پیدا کردی گئی ہے ۔ قبل ازیں مسٹر ہریش راؤ نے منی کونڈہ کے قریب ملکا پور نالہ کی باونڈری وال تعمیر کرنے کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر ایم مہیندر ریڈی ‘ تلنگانہ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر نشین نرنجن ریڈی ‘ ارکان اسمبلی یادیا اور پرکاش گوڑ کے علاوہ جی ایچ ایم سی کے چیف انجینئر امتیاز احمد اور دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT