نیتی اجلاس : وزیراعظم کو چیف منسٹروں کی رائے مطلوب

نئی دہلی ، 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی کل مقررہ پہلی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی ، چیف منسٹروں اور لیفٹننٹ گورنروں سے بجٹ 2015-16ء، اہم اسکیمات اور انفراسٹرکچر پراجکٹس جیسے ریل اور سڑکوں کے بارے میں رائے حاصل کریں گے تاکہ معیشت کو اونچی شرح ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکے۔ ایک ذریعہ نے کہا کہ وزیراعظم کل وزرائے اع

نئی دہلی ، 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی کل مقررہ پہلی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی ، چیف منسٹروں اور لیفٹننٹ گورنروں سے بجٹ 2015-16ء، اہم اسکیمات اور انفراسٹرکچر پراجکٹس جیسے ریل اور سڑکوں کے بارے میں رائے حاصل کریں گے تاکہ معیشت کو اونچی شرح ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکے۔ ایک ذریعہ نے کہا کہ وزیراعظم کل وزرائے اعلیٰ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مرکز کے 28 فبروری کو پیش کئے جانے والے پہلے مکمل سال والے بجٹ کے تعلق سے اُن کی آراء جاننا چاہیں گے۔ علاوہ ازیں نمایاں اسکیمات کی اثرپذیری کو بہتر بنانے اور ہندوستان کو اونچی شرح ترقی پر ڈالنے کیلئے اُن کی تجاویز حاصل کریں گے۔ حکومت نے نیتی آیوگ (نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسفارمنگ اِنڈیا) کا قیام یکم جنوری کو عمل میں لایا تاکہ 65 سال قدیم سوشلسٹ دور کے پلاننگ کمیشن کو بدل دیا جائے۔ کل کی میٹنگ میں یہ بھی توقع ہے کہ معطل انفراسٹرکچر پراجکٹوں پر غوروخوض ہوگا، بالخصوص ریل اور ہائی ویز کے پراجکٹس ، جو داخلی علاقوں کی ترقی کیلئے اہمیت رکھتے ہیں۔ تمام ریاستوں سے نئے مرکزی اقدامات جیسے سوچھ بھارت، میک اِن اڈیا مہم، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کو کامیاب بنانے کیلئے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT