Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / نیتی میں وزیراعظم کا ماہرین معاشیات سے تبادلہ خیال

نیتی میں وزیراعظم کا ماہرین معاشیات سے تبادلہ خیال

نئی دہلی ۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام)نیتی آیوگ کے اولین اجلاس میں جو جمعہ کے دن منعقد کیا جائے گا وزیراعظم نریندر مودی ممتاز ماہرین معاشیات اور دیگر شعبوں کے ماہرین سے ملاقات کریں گے ۔ علاوہ ازیں نئے ادارے کے ارکان سے بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس اجلاس میں نیتی آیوگ کے کردار پر غور کیا جائے گا جو بدلتے ہوئے معاشی منظر نامہ میں نیٹی آیوگ کے کردار کے بارے میں ہوگا ۔ ایک ذریعہ کے بموجب اس اجلاس کو اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ آیوگ کے ارکان میں سے ایک کو مودی کی توقعات کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل ہوں گی جن کی وزیراعظم توقع رکھتے ہیں۔ وزیراعظم توقع ہے کہ آیوگ کو ایک سرکاری ادارہ تسلیم کرنے کے بارے میں بھی وضاحت کریں گے اور معاشی دانشور اس محکمہ میں کیا کردار ادا کرسکتے ہیں اس کی تفصیلات سے واقف کروائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT