Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / نیدرلینڈ :ترک وزیر خارجہ کے طیارہ کو اُترنے نہیں دیا گیا

نیدرلینڈ :ترک وزیر خارجہ کے طیارہ کو اُترنے نہیں دیا گیا

ہیگ 11 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیدرلینڈ کی حکومت نے آج ترک وزیر خارجہ مولود کاسو اوگلو کے طیارہ کو نیدرلینڈ میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔ مولود اوگلو روٹرڈیم شہر میں ہونے والی ایک ریلی میں شرکت کیلئے آنا چاہتے تھے ۔ نیدرلینڈ حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ترک حکام نے سر عام تحدیدات کا انتباہ دیا ہے ۔ اس کی وجہ سے کوئی واجبی حل تک پہونچنا ممکن نہیں ہوسکا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی وجہ سے نیدرلینڈ نے یہ واقف کروادینا ضروری سمجھا ہے کہ وزیر خارجہ ترکی کے طیارہ کو یہاں اترنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ واضح رہے کہ ترک وزرا ترکی کے لاکھوں رائے دہندوں میں مہم چلانے کیلئے یوروپ کے دورے کررہے ہیں ۔ یہ ترک باشندے مختلف یوروپی ممالک میں موجود ہیں۔ ترکی میں 16 اپریل کو ایک ریفرینڈم ہونے والا ہے جس کے ذریعہ صدر رجب طیب اردغان کو مزید اختیارات کے تعلق سے فیصلہ ہوگا ۔ترک وزارت خارجہ کے بموجب مولود اوگلو ابھی استنبول ہی میں تھے جب نیدرلینڈ حکام نے اعلان کردیا کہ وہ ان کے طیارہ کو وہاں اترنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT