Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیدرلینڈ کے وان گال ورلڈ کپ میں مقبول ترین کوچ

نیدرلینڈ کے وان گال ورلڈ کپ میں مقبول ترین کوچ

کراچی 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیدرلینڈ کے وان گال فیفا ورلڈ کپ 2014 ء میں مقبول ترین منیجر بن گئے۔جبکہ اس فہرست میں بیلجیم کے کوچ مارک ولزموٹزاوربرازیلی کیلوئس فلپ اسکولاری ،فرانس کے ڈیمائیر ڈیس چمپس چوتھے،کوسٹاریکا کے جارج لوئس پنٹوپانچویںنمبر پرہیں۔نیدرلینڈ کے لوئس وان گال خطرات سے کھیلنے کے عادی ہونے کی وجہ سے بہت مقبول ہیں۔ وہ میچ کے دوران بلاخوف و خطر ٹیم میں تبدیلی کرتے ہیں۔ ہالینڈ کے کوچ نے کوسٹاریکا کے خلاف میچ کے دوران پنالٹی شوٹ آؤٹ مرحلے پر گول کیپرکرول کو تبدیلی کرکے درست فیصلہ کیا

اور کرول کونے دو پنالٹی اسٹروک روک کر ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ وان گال نیدرلینڈز ٹیم کے کوچ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد انگلش پریمیئر لیگ کی مستحکم ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی ذمہ داریاں قبول کریں گے۔ دوسرے نمبر پر بلجیم کے کوچ مارک ولزموٹزاس لئے مشہور ہیں کہ وہ ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار ریفری کو قرار دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT