Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیدر لینڈز کو 7 ویں مرتبہ ویمنس ہاکی ورلڈ کپ کا خطاب

نیدر لینڈز کو 7 ویں مرتبہ ویمنس ہاکی ورلڈ کپ کا خطاب

قبل ازیں نیدر لینڈز نے 7 ویں مرتبہ ویمنس عالمی ہاکی کپ جیت لیا۔ ڈچ ٹیم نے سب سے زیادہ تعداد میں چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، وہ چار مرتبہ رنر اپ بھی رہی۔ حالیہ فائنل میں آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست ہوئی۔ اعزاز کے دفاع میں ناکام رہنے والی ارجنٹائنی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سابق چمپینس نے درجہ بندی مقابلے میں امریکہ پر 2-1 سے غلبہ پا لیا، نیوزی لینڈ نے چین کو 4-0 سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔

بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ کی امریکی ٹورنمنٹ میں شرکت
ڈھاکہ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امپائرز اور کھلاڑیوں سے اپنے قوانین کی پابندی کرانے میں ناکام ہو گیا۔ میچ فکسنگ سے متعلق خفیہ آپریشن پر دس سال کیلئے سزا یافتہ بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ نے امریکہ میں ایک ٹوئنٹی 20 چمپئن شپ میں امپائرنگ کے فرائض نبھائے۔ اس ایونٹ میں سابق بنگلہ دیشی بیٹسمن محمد اشرفل بھی کھیلتے نظر آئے۔

TOPPOPULARRECENT