Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / نیرؤ مودی ہانگ کانگ میں؟ عبوری گرفتاری کیلئے درخواست

نیرؤ مودی ہانگ کانگ میں؟ عبوری گرفتاری کیلئے درخواست

نئی دہلی ، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزارت امور خارجہ نے ہانگ کانگ کے حکام سے درخواست کی ہے کہ نیرؤ مودی کی عبوری گرفتاری عمل میں لائیں، جو پنجاب نیشنل بینک لون فراڈ کے سلسلے میں مطلوب ہے، حکومت نے آج یہ بات کہی۔ مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ حکومت ہانگ کانگ اسپیشل اڈمنسٹریٹیو ریجن، عوامی جمہوریہ چین سے اس ضمن میں 23 مارچ 2018ء کو درخواست کی گئی ہے۔ اُن سے پوچھا گیا تھا کہ آیا منسٹری کو نیرؤ مودی اور شریک ملزم میہول چوکسی کا کچھ اتہ پتہ ہے۔ عبوری گرفتاری حوالگی مجرم کی بابت درخواست کو معرض التوا رکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT