Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیرج چوپڑا اور میری کوم کی تاریخی سنہری کامیابی

نیرج چوپڑا اور میری کوم کی تاریخی سنہری کامیابی

گولڈ کوسٹ۔14 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) ہندستان کے نیرج چوپڑا نے21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 86.47 میٹر تک بھالا پھینک کرآج گولڈ میڈل حاصل کرلیا ۔ وہ اس مقابلے میں دولت مشترکہ کھیلوں کا گولڈمیڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔نیرج کا یہ میڈل دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندستان کا محض چوتھا میڈل ہے ۔ اس سے قبل ملکھا سنگھ نے 1958، کرشنا پونیا نے 2010 اور وکاس گوڑا ن ے 2014 میں گولڈ میڈل جیتے تھے ۔ جیولن تھرو مقابلے میں ہندستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے ۔ ہندستانی ایتھلیٹ نے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اور چھ کوششوں میں ان کی پہلی کوشش ہی 85.50 میٹر رہی ۔نیرج کی دوسری کوشش ناکام رہی لیکن تیسری کوشش میں انہوں نے 84.78، چوتھی میں 86.47 اور پانچویں کوشش میں 83.48 میٹر کی دوری طے کی۔ ان کی چھٹی کوشش بھی ناکام رہی لیکن چوتھی کوشش میں ان کی86.47 میٹر کی کارکردگی نیگولڈ میڈل پکا کر دیا جو سیزن کی بھی بہترین کارکردگی ہے ۔آسٹریلیا کے ہامش پیکاک نے 82.59 میٹر تک بھالا پھینک کر سلورمیڈل جیتا۔ دریں اثناء ہندوستان کی اسٹار خاتون باکسر ایم سی میری کوم نے عالمی، ایشیائی اور اولمپک میڈلس کے بعد اب دولت مشترکہ کھیلوں میں کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرکے اس کمی کو بھی پورا کردیا ہے ۔یہاں آج میری کوم نے اپنے 45۔48 کلوگرام وزن کے زمرے کے گولڈ میڈل کے لئے آئرلینڈ کی کرسٹینو او ہارا کو یکطرفہ مقابلے میں 5۔0 سے شکست دی۔ انہوں نے ججوں کے متفقہ فیصلے سے 30-27، 30-27، 29-28،30-27، 30-27 سے اپنی باؤٹ کو جیتا۔اولمپک میں برونز میڈل جیتنے والی میری کوم نے دولت مشترکہ کھیلوں میں پہلی مرتبہ اپنا کیریئر شرو ع کیا ہے ۔ انہوں نے یہاں بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منواتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ پانچ مرتبہ کی عالمی چمپئن، ایشیا چمپئن اور2012 کے لندن اولمپک میں برونز میڈل جیتا تھا۔ ان کے پاس دولت مشترکہ کھیلوں کا کوئی میڈل نہیں تھا۔ اس کمی کو انہوں نے گولڈ میڈل جیت کر پورا کردیا۔

TOPPOPULARRECENT