Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیرج کمار کرکٹ بورڈ کے اے سی ایس یو چیف مقرر

نیرج کمار کرکٹ بورڈ کے اے سی ایس یو چیف مقرر

سابق دہلی پولیس کمشنر کا ایک سالہ میعاد کیلئے تقرر، بی سی سی آئی کا اقدام

سابق دہلی پولیس کمشنر کا ایک سالہ میعاد کیلئے تقرر، بی سی سی آئی کا اقدام
نئی دہلی ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق دہلی پولیس کمشنر نیرج کمار کو آج بی سی سی آئی کی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ (اے سی ایس یو) کے مشیر اعلیٰ کی حیثیت سے ایک سالہ میعاد کیلئے مقرر کیا گیا۔ نیرج کمار کو اس اعلیٰ عہدہ کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ انڈین پریمیر لیگ کی یہاں گورننگ کونسل میٹنگ میں کیا گیا، جس کی صدارت آئی پی ایل چیرمین راجیو شکلا نے کی۔ ’’ہم نے نیرج کمار کو چیف اڈوائزر ٹو اے سی ایس یو کے طور پر مقرر کیا ہے اور وہ ایک سال کی میعاد رکھیں گے،‘‘ بی سی سی آئی سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے یہ بات کہی۔ یہ نیرج کمار کی قیادت میں ہی ہوا تھا کہ دہلی پولیس نے سابق ٹسٹ بولر ایس سریسانت کو ڈومیسٹک اسپنرز انکیت چوان اور اجیت چانڈیلا کے ساتھ حراست میں لیا تھا کیونکہ وہ انڈین پریمیر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں راجستھان رائلز کیلئے کھیلتے ہوئے مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوئے تھے۔ قبل ازیں روی ساونت اے سی ایس یو کے سربراہ تھے یہاں تک کہ اُن کی میعاد اختتام پذیر ہوئی۔ سابق انڈیا کیپٹن سورو گنگولی اور ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری کے ساتھ ساونت بھی آج کی میٹنگ میں شریک ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT