Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / نیرومودی ، میہول کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

نیرومودی ، میہول کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ممبئی ۔ 3 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خصوصی عدالت نے ہیرو کے تاجرین نیرو مودی اور میہول چوکسی کے خلاف پنجاب نیشنل بینک کے 12,700 کروڑ روپئے کے مبینہ اسکام میں آج ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ۔ یہ عدالت غیرقانونی رقمی لین دین کے انسداد سے متعلق ایکٹ (PMLA) کے تحت تشکیل دی گئی اور اُس نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی دائرکردہ عرضیوں پر یہ وارنٹ جاری کئے ۔ ای ڈی اُن ایجنسیوں میں سے ہیں جو گزشتہ ماہ درجِ رجسٹر بینک فراڈ کیسوں کی تحقیقات کررہی ہے ۔ قبل ازیں ای ڈی نے نیرو مودی اور میہول کو سمن جاری کئے تھے کیونکہ دونوں اس اسکام کے کیسوں میں کلیدی ملزمین ہیں ۔ انھیں مرکزی ایجنسی کے روبرو حاضری کیلئے کہا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT