Sunday , August 19 2018
Home / Top Stories / نیروو مودی مقدمہ میں راہول گاندھی کی وزیراعظم پر تنقید

نیروو مودی مقدمہ میں راہول گاندھی کی وزیراعظم پر تنقید

کانگریس ، بی جے پی کی طرح جھوٹے تیقنات نہیں دیتی: سب سے برا بینک لوٹ اسکام : کانگریس
نئی دہلی 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ داغدار تاجر نیروو مودی ملک سے فرار ہوگیا۔ صدر کانگریس نے کل الزام عائد کیا تھا کہ این ڈی اے حکومت دوسرے ارب پتی جوہری نیروو مودی کے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم کی مدد سے ملک کو 12 ہزار کروڑ روپئے لوٹتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کا تقابل شراب کے بڑے تاجر وجئے مالیا کی ملک سے فراری سے بھی کیا جاسکتا ہے۔ اُنھوں نے آج تریپورہ کے عوام سے اپیل کی کہ کانگریس کی تائید میں ووٹ دیں تاکہ اچھی حکمرانی بحال کی جاسکے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کی پارٹی بی جے پی کی طرح جھوٹے تیقنات نہیں دیتی۔ کیلا شہر (تریپورہ) سے موصولہ اطلاع کے بموجب صدر کانگریس اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کے آخری دن شمال مشرقی ہند کی ریاست میں جہاں سی پی آئی (ایم) اور بائیں بازو محاذ کی گزشتہ 25 سال سے حکومت ہے، ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ کانگریس عوام کو جو بھی تیقن دیتی ہے اُس پر عمل آوری بھی کرتی ہے۔ بی جے پی بھی تیقنات دیتی ہے لیکن اُن پر عمل آوری سے گریز کرتی ہے۔ اُنھوں نے آسام کے عوام کو تیقن دیا تھا لیکن اِس پر عمل آوری نہیں کی۔ اُنھوں نے کہاکہ بی جے پی ہمیشہ انتخابات سے پہلے تیقنات دیتی ہے۔ لیکن اُن پر عمل آوری نہیں کرتی۔ دریں اثناء سی بی آئی اور ای ڈی نے مسلسل دھاوے کرتے ہوئے تازہ ایف آئی آر درج کئے۔ ملک گیر سطح پر 6 شہروں میں 26 مقامات پر دھاوے کئے گئے۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب کانگریس نے آج حکومت پر پنجاب نیشنل بینک فراڈ کے سلسلہ میں تنقید کا سلسلہ جاری رکھا اور مختلف محکموں کو روانہ کردہ مکتوبات کا حوالہ دیا۔ کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج رندیپ سرجیوالا نے سوال کیاکہ بی جے پی اور حکومت نے اِس مسئلہ پر خاموشی اختیار کیوں کر رکھی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ملزم نیروو مودی اور میہول چوکسی کو ملک سے فرار ہونے کی اجازت کیسے دی گئی۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ ہندوستان کا سب سے بڑا ’’بینک لوٹ اسکام‘‘ ہے۔ نیروو اور میہول کے سمن جاری کردیئے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT