نیرو مودی، میہول کے 94 کروڑ کے اثاثے ضبط : ای ڈی

ممبئی ؍ نئی دہلی ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج کہا کہ اس نے نیرو مودی اور میہول چوکسی گروپس کے 94.52 کروڑ روپئے مالیت کے میوچول فنڈز اور شیئرز منجمد کردیئے ہیں ، جو پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں 11,400 کروڑ روپئے کے مبینہ فراڈ میں غیرقانونی رقمی لین دین کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی کارروائی ہے۔ ای ڈی نے قانون انسداد غیرقانونی رقمی لین دین (پی ایم ایل اے) کی فوجداری دفعات کے تحت نیرو مودی کے خلاف اپنی انکوائری میں 9 نہایت عصری لکژری کاریں بھی ضبط کرلئے ہیں۔ ایجنسی کے عہدیداروں نے کہا کہ منجمد میوچول فنڈز اور شیئرز 86.72 کروڑ روپئے کا تعلق میہول اور اس کے گروپ سے ہے، اور بقیہ مودی گروپ کی ملکیت رہے ہیں۔ میہول ، نیرو مودی کا اَنکل اور گیتانجلی جیمز گروپ اور دیگر جویلری برانڈز کا پروموٹر ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ادارہ نے گزشتہ ہفتے اپنے دھاؤں کے دوران بھی نیرو مودی کی 9 قیمتی کاریں ضبط کئے تھے۔ ان میں رولز رائس گھوسٹ، مرسڈیز بینز، پورش پنامیرا، ہونڈا کی تین مختلف گاڑیاں، ٹویوٹا فرچونر اور اینووا شامل ہیں۔

 

نیرو مودی پر ای ڈی کا شکنجہ سخت
نئی دہلی22فروری (سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اب تک کے سب سے بڑے بینک اسکام کے اصل ملزم نیرو مودی اور ان کی کمپنیوں کی نو مہنگی گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔ای ڈی نے ساتھ ہی نیرو مودی کے 7.8 کروڑ روپے اور دھوکہ دہی میں مبینہ طورپر ملوث ان کے ماما میہول چوکسی گروپ کے 86.72 کروڑ روپے کے شے ئر اور میوچل فنڈ بھی فریج کردئے ہیں۔ای ڈی نے آج رالس رائس گھوسٹ، پورش پنامیرا، دو مرسیڈیز بینز، تین ہونڈا کاریں، ایک ٹویوٹا فارچونر اور ایک انووا ضبط کی ہیں۔اس سے قبل 17فروری کو اس معاملے میں ملک بھر میں اکیس ٹھکانوں پر چھاپا مارا گیا تھا اور پچیس کروڑ روپے کے ہیرے ، سونا، قیمتی پتھر اور زیورات ضبط کئے تھے اور 15 فروری کو 17ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تھا اور 5100کروڑ روپے کے ہیرے ، سونا، قیمتی پتھر اور زیورات ضبط کئے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT