Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / نیرو مودی اسکام پر وزیراعظم کی خاموشی حیرت انگیز

نیرو مودی اسکام پر وزیراعظم کی خاموشی حیرت انگیز

ہیروں کے مفرور بیوپاری کو ملک واپس لانے سی پی آئی کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 18 فبروری ( پی ٹی آئی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) نے ہیروں کے بیوپاری نیرو مودی کے ملک سے فرار کے لئے پر وزیراعظم کے دفتر کو مورد الزام نہریا یادو ‘ پنجات نیشنل بینک میں 11,400 کروڑ روپئے کے اسکام پر وزیراعظم نیرو مودی کی خاموشی کی مذمت کی ۔ سی پی آئی کے جنرل سیکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ’’ اس قسم کے ایک بڑے اسکینڈل پر وزیراعظم کی خاموشی حیرت انگیز ہے ‘‘ سدھاکر ریڈی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’ وزیراعظم یہ مسئلہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہیں ‘ ٹوئیٹ کرتے ہیں اور تبصرے کرتے ہیں لیکن جب بھی کوئی سنگین واقعہ پیش آتا ہے جب وہ کچھ کہتے کیوں نہیں اور تبصرہ کیوں نہیں کرتے ؟ انہیں اس کا جواب دینا ہوگا ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ 2016 میں ایک فرد ہری پرساد نے وزیراعظم کے دفتر سے اس مسئلہ پر شکایت کی تھی اور نیرو مودی کو گرفتار کرنے کی درخواست کی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ نیرو مودی اور ان کے ارکان خاندان اس سال جنوری میں ملک سے فرار ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT