Tuesday , October 23 2018
Home / سیاسیات / نیرو مودی اور مہول چوکسی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

نیرو مودی اور مہول چوکسی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

ممبئی ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : خصوصی عدالت نے آج ہیروں کے تاجرین نیرو مودی اور مہول چوکسی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے ہیں ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پنجاب نیشنل بینک کو 12,700 کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا ہے ۔ عدالت نے انسداد غیر قانونی رقومات کی منتقلی قانون کے تحت یہ وارنٹ جاری کی ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے درخواستیں داخل کی ہیں ۔ عدالت نے ای ڈی کو پہلے ہی اجازت دی ہے کہ وہ 7 ملکوں ، ملیشیا ، ارجینا ، فرانس ، چین ، جاپان اور روس بلجیم کو درخواستیں روانہ کرے ۔ ای ڈی نے بھی اس سے پہلے مودی اور چوکسی کو سمن جاری کرتے ہوئے اس کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT