Saturday , January 19 2019

نیرو مودی اور چوکسی کے انٹرپول وارنٹ، ای ڈی کی خواہش

نئی دہلی۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے انٹروپول سے رجوع ہوکر ہیرے کے تاجروں نیرو مودی اور میہول چوکسی کے لیے ریڈکارنر نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے کیوں کہ انہوں نے پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ 12 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ رقم کی دھوکہ دہی کی ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ ای ڈی نے دونوں کے انٹرپول وارنٹ جاری کرنے کی بھی استدعا کی ہے کیوں کہ عدالت نے رقم کی غیرقانونی منتقلی کے مقدمہ میں ان کے بلاضمانتی وارنٹ جاری کیے ہیں۔ ممبئی کی خصوصی عدالت نے جاریہ ماہ کے اوائل میں ای ڈی کی درخواست پر بلاضمانتی وارنٹ جاری کیئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT