Saturday , December 15 2018

نیرو مودی کاگرفتاری وارنٹ جاری ،انٹرپول ریڈ کارنر نوٹس متوقع

نئی دہلی ۔ 22 جون (سیاست ڈا ٹ کام) ریاست گجرات کے علاقہ سورت کی ایک عدالت نے آج نیرو مودی کا گرفتاری وارنٹ جاری کردیا جبکہ مفرور جوہری نیرو مودی کے خلاف انٹرپول کی طرف سے ریڈکارنر نوٹس کی جلد اجرائی متوقع ہے کیونکہ یہ بین اقوالامی ایجنسی دو ارب امریکی ڈالر کے اس اسکام کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی کی مہیا کردہ دستاویزات سے مطمئن ہوگئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ سی بی آئی کی طرف سے انٹرپول کو فراہم کئے گئے ریکارڈ میں ممبئی کی خصوصی عدالت کی طرف سے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹس اور اس مقدمہ میں پیش کردہ چارج شیٹ کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ دستاویزات درست پائی گئی ہیں جس سے سی بی آئی کی درخواست پر کارروائی کرنے والی بین الاقوامی پولیس ایجنسی مطمئن ہوگئی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ عمل قطعی مرحلہ میں پیشرفت کرچکا ہے اور ریڈ کارنر نوٹس (آر سی این) آج یا آئندہ ہفتہ کے اوائل میں جاری کردی جائے گی بشرطیکہ لمحہ آخر کی کوئی وضاحت طلب نہیں کی جاتی اس کے روکنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT