Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / نیرو مودی کے ہاسپٹل گروپس پر دھاوے

نیرو مودی کے ہاسپٹل گروپس پر دھاوے

نئی دہلی ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے نیرو مودی کے ہاسپٹل گروپس کی عمارتوں پر دھاوے کئے۔ اس دوران تقریباً 22 لاکھ روپئے کی رقم ضبط کرلی گئی۔ یہ دواخانے سوراج انڈیا چیف یوگیندر یادو کی ملکیت بتائے گئے ہیں۔ مبینہ طور پر یہ رقم زیورات کی خریدی کیلئے نیرو مودی فرم کو ادا کی گئی تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے یہاں اور چندی گڑھ میں کلوتی ہاسپٹل اور کملا نرسنگ ہوم کی تلاشی لی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر گوتم یادو کے مکانات پر بھی دھاوے کئے۔

راجیو گاندھی کے قتل کیس کے ملزم کی رہائی پر کوئی اعتراض نہیں : راہول
چینائی ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی کو راجیو گاندھی کے قتل کیس میں ماخوذ اے جی پراریولن کی رہائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ان کی رہائی کیلئے وہ اپنی جانب سے مدد کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT