Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / نیسلے جاریہ سال کے ختم تک میگی کے ہندوستان میں احیاء کیلئے کوشاں

نیسلے جاریہ سال کے ختم تک میگی کے ہندوستان میں احیاء کیلئے کوشاں

نئی دہلی 23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائی کورٹ کے حکمنامہ سے جس نے میگی پر امتناع منسوخ کردیا ہے، حوصلہ پاکر نیسلے انڈیا منصوبہ بندی کررہا ہے کہ اپنے مقبول عام فوری تیار ہونے والے نوڈلس کا ہندوستان کے بازار میں جاریہ سال کے اختتام تک احیاء کیا جائے بشرطیکہ انھیں اس کی اجازت حاصل ہوجائے۔ کمپنی کو 450 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے جس میں 30 ہزار ٹن نوڈلس کا جون سے اب تک تباہ کیا جانا بھی شامل ہے۔ کمپنی نے کہاکہ وہ اپنے موجودہ فارمولے کو برقرار رکھے گی اور نوڈلس کے اجزاء تبدیل نہیں کئے جائیں گے۔ کمپنی نے کہاکہ وہ کوشش کرے گی کہ بہتر اہداف حاصل کئے جاسکیں۔ کمپنی کی خواہش ہے کہ بازار میں دوبارہ پیش کئے جانے سے قبل میگی نوڈلس کو اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت حاصل ہوجائے۔ نیسلے انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر سریش نارائنن نے پی ٹی آئی کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کہاکہ عدالت کی ہدایات کے بعد کمپنی میگی کے نمونوں کو 3 آزادانہ لیباریٹریز کی جانب سے جو پنجاب، حیدرآباد اور جئے پور قائم ہیں، کرواچکی ہے اور انھوں نے اس کی صحت افزاء خصوصیات کو تسلیم کیا ہے۔ قومی اکریڈیشن بورڈ برائے ٹسٹنگ اینڈ کالیبریشن لیباریٹریز میں بھی نمونوں کی جانچ جاری ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT