Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / نیسلے میگی کا دوبارہ لانچ، آن لائن بھی فروخت

نیسلے میگی کا دوبارہ لانچ، آن لائن بھی فروخت

نئی دہلی ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیسلے انڈیا نے آج ہندوستان میں اپنے مقبول عام میگی نوڈلس کو دوبارہ لانچ کردیا، جبکہ پانچ ماہ قبل اس پراڈکٹ میں سیسہ کی مقدار مبینہ طور پر جائز حد سے کہیں زیادہ پائے جانے کے بعد ان پر امتناع عائد کردیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں غذائی اشیاء کی بڑی سوئس کمپنی نے آن لائن مارکیٹ پلیس ’اسناپ ڈیل‘ کے ساتھ پارٹنرشپ بھی کرلی تاکہ اسے آن لائن بھی فروخت کیا جاسکے۔ ’’یہ فروخت آج شروع ہوگئی ہے۔ یہ نیسلے آرگنائزیشن کیلئے چیلنج بھرا وقت رہا ہے، اور اس لئے میگی نوڈلس کو مارکیٹ میں واپس لانے پر اطمینان کا احساس ہورہا ہے،‘‘ نیسلے انڈیا نے ایک قانونی اندراج میں یہ بات کہی۔ کمپنی نے کہا کہ میگی نوڈلس 8 ریاستوں میں دستیاب نہیں رہیں گے جنھوں نے اس کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ نیسلے انڈیا نے کہا کہ میگی نوڈلس کی فروخت پر اکثر ریاستوں میں امتناع عائد نہیں ہے۔ جن ریاستوں کیلئے خصوصیت سے ہدایات درکار ہیں، ہم ان سے رجوع ہورہے ہیں۔ کمپنی موجودہ طور پر میگی نوڈلس کی تیاری تین مقامات ننجنگوڑ (کرناٹک)، موگا (پنجاب) اور بیچولم (گوا) میں کررہی ہے۔ نیسلے انڈیا نے کہا کہ میگی نوڈلس مسالا کے تمام نمونے ضروری جانچ کے تینوں نیشنل لیابس کے منظورہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT