نیشم کی سنچری‘ پہلے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کا طاقتور موقف

کنگسٹن (جمائیکا)۔ 10؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ جمی نیشم نے نیوزی لینڈ کے ایسے پہلے بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا جنھوں نے اپنے کریر کے ابتدائی دو ٹسٹ مقابلوں میں سنچریاں اسکور کی ہوں۔ نیشم نے 107 رنز کرنے کے علاوہ چھٹی وکٹ کے لئے بی جے واٹلنگ کے ہمراہ 201 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور 508/7 پر ڈکلیر کرنے میں کلیدی رول ادا کی

کنگسٹن (جمائیکا)۔ 10؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ جمی نیشم نے نیوزی لینڈ کے ایسے پہلے بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا جنھوں نے اپنے کریر کے ابتدائی دو ٹسٹ مقابلوں میں سنچریاں اسکور کی ہوں۔ نیشم نے 107 رنز کرنے کے علاوہ چھٹی وکٹ کے لئے بی جے واٹلنگ کے ہمراہ 201 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور 508/7 پر ڈکلیر کرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔ نیشم کے ہمراہ واٹلنگ نے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔ دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے اوپنرس نے ایک مشکل وکٹ پر 9 اوورس کا کھیل مکمل کرنے کے بعد بغیر کسی نقصان کے 19 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ گرس گیل جوکہ اپنے کریر کا 100 واں ٹسٹ کھیل رہے ہیں، وہ دن کے اختتام پر ناٹ آؤٹ رہے جن کے ہمراہ کیرن پاویل بھی موجود ہیں اور یہ اوپنرس ٹسٹ کرکٹ کے تیسرے دن کھیل کا آغاز کریں گے۔

پاویل کو پہلے ہی ایک موقع اُس وقت مل گیا ہے، جب اننگز کے تیسرے اوور میں ٹم ساؤتھی کی بولنگ پر دوسری سلپ پر پیٹر فلٹن نے ان کا کیچ چھوڑا۔ صبح کے کھیل میں حوصلہ افزاء نتیجہ حاصل کرتے ہوئے میزبان بولروں نے 20 رنز کے اضافہ پر نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 279/5 تک پہنچا دیا تھا، حالانکہ اس نے کھیل کا آغاز 240/2 سے بہتر موقف کے ساتھ کیا تھا۔ آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نیشم جنھوں نے فروری میں ہندوستان کے خلاف ویلنگٹن ٹسٹ کے ذریعہ اپنے کریر کا آغاز کیا تھا جہاں انھوں نے ہندوستان کے خلاف پہلے ہی ٹسٹ میں سنچری اسکور کی تھی اور اب ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں بھی سنچری اسکور کرلی ہے جوکہ نیوزی لینڈ کے لئے ریکارڈ سنچری ہے۔

TOPPOPULARRECENT