Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / نیشنلسٹ یوتھ پارٹی کی ٹی آر ایس کو حمایت

نیشنلسٹ یوتھ پارٹی کی ٹی آر ایس کو حمایت

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( این ایس ایس) : نیشنلسٹ یوتھ کانگریس کے یوتھ ونگ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں متفقہ طور پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی حمایت و تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ این وائی سی تلنگانہ اسٹیٹ کے صدر مسٹر بی وینوگوپال نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست کی ترقی کے لیے بھر پور مساعی کررہے ہیں ۔ ان کے ہمراہ وزیر آئی ٹی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ سخت محنت کرتے ہوئے شہر اور مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے اہم رول ادا کررہے ہیں ۔ جب کہ دیگر قائدین مسرس ٹی ہریش راو ، ایٹالہ راجندر اور رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے بھی تلنگانہ کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ این سی پی نے حیدرآباد ، رنگاریڈی اضلاع کے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ وہ کے سی آر کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے ٹی آر ایس کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT