Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ سرچ ویب سائٹ کا آغاز

نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ سرچ ویب سائٹ کا آغاز

 

نئی دہلی، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر وینکیا نائیڈو نے طویل انتظار کی ویب سائٹ نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ سرچ پورٹل متعارف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورٹل ہندستانی کھیل کی دنیا میں ایک انقلابی پہل ہے جو ملک بھر کی گمنام کھیل کی صلاحیتوں کی نہ صرف شناخت کرے گا بلکہ ان کا انتخاب کھیل دنیا میں آگے بڑھانے کے لئے تمام سہولت فراہم کرے گا۔مسٹر نائیڈو نے یہاں آئی جی اسٹیڈیم میں ایک شاندار تقریب میں اس پورٹل کو متعارف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوششوں سے بہترین صلاحیت تو ملتی ہی ہیں ساتھ ہی سب کو یکساں مواقع بھی ملتا ہے ۔اس موقع پر، کھیل وزیر وجے گویل، کھیل وزارت کے حکام، ارجن انعامات اور سینکڑوں اسکول کے بچے بھی موجود تھے ۔نائب صدر نے پورٹل کا افتتاح کیا اور اپنے طالب علمی کی زندگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبڈی اور کھوکھو کھلاڑی رہے ہیں اور آج بھی ہر صبح ایک گھنٹے بیڈمنٹن کھیلتے ہیں ۔ کھیل سے ذہنی فروغ اور ذہنی آسودگی ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں ‘ری فارم ، پرفارم اور ٹرانسفارم ‘ کی خاص ضرورت ہے ، کھیل تعلیم کا لازمی حصہ ہونا چاہئے ۔نائیڈو نے اس پورٹل کے لئے وزیر کھیل کو مبارک باد دی ۔

TOPPOPULARRECENT