Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں تدریسی عملہ کے تقررات

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں تدریسی عملہ کے تقررات

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی درگا پور مغربی بنگال میں 104 عدد تدریسی عملہ کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جن میں پروفیسرس ، اسوسی ایٹ پروفیسرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس شامل ہیں ۔ منتخب امیدوار پروفیسرس اور اسوسی ایٹ پروفیسرس کی تنخواہ 37,400 ۔ 67,000 جب کہ اسسٹنٹ پروفیسرس امیدوار کو 15,600 ۔ 39,100 روپئے ماہانہ مقرر ہے ۔ درخواست گذار کو چاہئے کہ وہ متعلقہ شعبہ جات میں پی جی ، پی ایچ ڈی تجربہ لازمی ہے ۔ درخواست کی فیس 600 روپئے ہوگی جب کہ یس سی ، یس ٹی ، پی ایچ سی اور خواتین امیدواروں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ درخواستیں ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں ۔ اور متعلقہ ضروری سرٹیفیکٹس کی زیراکس کاپیاں ، فوٹوز ، درخواست فیس ، کی ڈی ڈی کے ساتھ رجسٹرار ، این آئی ٹی درگا پور ، مہاتما گاندھی ایونیو ، درگا پور 713209 ، مغربی بنگال کے پتہ پر وقت کے اندر روانہ کرنا ہوگا ۔ درخواست پہونچنے کی آخری تاریخ 6 نومبر 2017 ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ nitdgp.ac.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT