Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنس میں تقررات

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنس میں تقررات

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منٹل اینڈ نیورو سائنسیس بنگلور میں کنٹراکٹ سسٹم کے تحت ایل ڈی سی جائیداداوں پر تقررات کئے جارہے ہیں ۔ اس ادارے میں جملہ 24 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ قابلیت کے اعتبار سے کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے ڈگری کامیابی کے علاوہ ایک منٹ میں 35 انگریزی یا 30 ہندی حروف ٹائپ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اہل ہونگے۔ امیدوار کی عمر 27 برس سے زائد نہ ہو، ماہانہ یافت 21,000/- روپئے ہوگی۔ کنٹراکٹ کی مدت ایک سال ہوگی۔ انتخاب تحریری امتحان و ٹائپنگ ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا، درخواست فیس 500 روپئے، درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے۔ تفصیلات www.nimhans.ac.in پر ملاحظہ کریں۔

سنٹرل الیکٹرو کمیکلس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں تقررات
حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) سنٹرل الیکٹرو کمیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ای سی آر آئی) میں مخلوعہ 20 جائیدادوںپر تقررات کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ جس میں سائنٹسٹ، 11 سینئر سائنٹسٹ، 2 سینئر پرنسپل سائنٹسٹ 1 ، ٹکنیکل اسسٹنٹ 5 ، میڈیکل افسر 1 ، امیدوار کی عمر 28 ۔ 50 برس سے درمیان ہونی چاہئے۔ درخواست آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 12-02-2018 مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ www.cecri.res.in ملاحظہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT