Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن کو ترقی دینے کا اعلان

نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن کو ترقی دینے کا اعلان

تربیت یافتہ امیدواروں کو ملک و بیرون ملک روزگار کا تیقن، ٹی ناگیشور راؤ

حیدرآباد ۔ 6 جنوری (سیاست نیوز) وزیر عمارات و شوارع مسٹر ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن (نیاک) کو سنٹر فار ایکسیلنس کے طور پر ترقی دی جائے گی اور اس سنٹر میں ٹریننگ حاصل کرنے والے افراد کو اندرون و بیرون ممالک میں ملازمتیں حاصل ہونے کیلئے لائحہ عمل (ایکشن پلان) مرتب کیا جانا چاہئے۔ مسٹر ناگیشور راؤ نے نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں شرکت کرکے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو ملازمتیں و روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ایجنسی کے طور پر نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن کو ترقی دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن کے مراکز کو مضبوط و مستحکم بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے کنٹراکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کنٹراکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 12 فیصد اضافہ کرنے، این ٹی اے ملازمین کو ایل ٹی سی سہولت فراہم کرنے اور ملازمین کے سفر خرچ الاؤنس میں اضافہ کرنے کے مسئلہ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن معاون صدرنشین عہدہ پر فائز چیف سکریٹری مسٹر ایس پی سنگھ، پرنسپل سکریٹری محکمہ عمارات و شوارع سنیل شرما، ڈی بی مسٹر بھکشاپتی چیف انجینئر محکمہ عمارات و شوارع مسٹر لنگیا انجینئران چیف محکمہ آبپاشی مسٹر ناگیندر بلڈرس اسوسی ایشن چیرمین سگناکر راؤ اوردیگر ڈائرکٹرس و دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT