Friday , November 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیشنل ریکارڈ میرے لئے صحیح وقت درج ہوا : سدھا سنگھ

نیشنل ریکارڈ میرے لئے صحیح وقت درج ہوا : سدھا سنگھ

نئی دہلی ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس میں شرکت کرنے والی سدھا سنگھ جنھوں نے گزشتہ ہفتے شنگھائی میں آئی اے اے ایف ڈائمنڈ لیگ میں ویمنس 3000m اسٹیپل چیز میں نیشنل ریکارڈ قائم کیا، انھوں نے آج کہا کہ اُن کا ریکارڈ شکن پرفارمنس درست وقت پر درج ہوا اور یہ ریو گیمز سے قبل انھیں بلند حوصلہ رکھے گا۔ سدھا کا نیا ریکارڈ 9:26:55 اس کے 15 یوم بعد ہی رقم ہوا جبکہ گزشتہ ماہ نئی دہلی میں ایشین چمپئن للیتا بابر کا نیشنل ریکارڈ قائم ہوا تھا۔ سدھا کے نئے ریکارڈ نے للیتا کے ساتھ ان کی دوستانہ رقابت میں شدت پیدا کردی ہے جبکہ دونوں کی کوچنگ بیرون ملک کے نکولئی سنسریف کرتے ہیں۔ للیتا ویمنس 3000m اسٹیپل چیز میں ریو اولمپکس کیلئے پہلے ہی کوالیفائی ہوچکی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT