Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیشنل سبمیشن ریسلنگ چمپئن شپ میں تلنگانہ کے ونرز کو تہنیت

نیشنل سبمیشن ریسلنگ چمپئن شپ میں تلنگانہ کے ونرز کو تہنیت

حیدرآباد ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اے آئی ایم ایم اے اے اوپن نیشنل سبمیشن ریسلنگ چمپئن شپ 2015ء کے میڈل ونرز کی تہنیتی تقریب کا آج یہاں بمقام پریس کلب سوماجی گوڑہ میں انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تلنگانہ کی سبمیشن ریسلنگ ٹیم نے دھراوی (ممبئی) میں منعقدہ قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے ایک گولڈ میڈل، چار سلور اور چار برونز میڈلس جیتے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر ورلڈ ۔ 2 میر محتشم علی (چیف پیٹرن ، ٹی اے ایم ایم اے) رہے۔ اعزازی مہمانوں میں انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑی اور ہندوستان کی سب سے کم عمر جرنلزم گرائجویٹ نائنا جیسوال، صدر ٹی اے ایم ایم اے محمد عبدالواحد اور ’گوگل بوائے‘ اگستیا شامل ہیں۔ تلنگانہ کی وزن کے مختلف زمروں والی گیارہ رکنی ٹیم کی قیادت حیدرآباد مکسڈ مارشل آرٹس ہیڈکوچ شیخ خالد نے کی۔ شرکاء اتھلیٹس خورشید محی الدین، محمد بلال، محمد مجتبیٰ فراز، صالح حامد رفاعی، نعمت خان، محمد فراز خان، محمد شعیب علی، محمد توفیق احمد، شیخ احمد، سید عمر اور حسین رہے۔ یہ چمپئن شپ آل انڈیا مکسڈ مارشل آرٹس اسوسی ایشن کے منظورہ ایونٹ کا حصہ ہے۔ آج کی تقریب میں مہمان خصوصی نے اتھلیٹس کو تہنیت پیش کی۔ تمام مہمانوں نے پوری ٹیم کو قومی سطح کے مقابلوں میں اُن کی کامیابی کو سراہا اور مبارک

TOPPOPULARRECENT