Thursday , July 19 2018
Home / دنیا / نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان مائیکل اینٹن کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان مائیکل اینٹن کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

واشنگٹن،9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈونالڈٹرمپ کے نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق مائیکل اینٹن نے اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں شام کی صورتحال پر اجلاس ہوا،جس میں نئے سلامتی مشیر جون بولٹن بھی شریک ہوئے ۔نئے مشیر سلامتی جون بولٹن 9اپریل کو اپنے عہدہ کا چارج سنبھالیں گے ۔مائیکل اینٹن نئے مشیر سلامتی جون بولٹن کے عہدہ سنبھالنے سے ایک روز قبل مستعفی ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کیمیکل حملہ پر شامی صدر کو بھاری قیمت ادا کرنے کی دھمکی دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT