Sunday , February 18 2018
Home / ہندوستان / نیشنل شیڈول کاسٹ کمیشن کے صدر کو جان سے مارنے کی دھمکی

نیشنل شیڈول کاسٹ کمیشن کے صدر کو جان سے مارنے کی دھمکی

پتھل گاؤں (چھتیس گڑھ) 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) نیشنل شیڈول کاسٹ کمیشن کے صدر نندکمار سائے نے کہا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی سازش رچے جانے کی اطلاع سے وہ فکر مند تو نہیں ہیں، لیکن حیران ضرور ہیں۔ سائے نے آج یہاں یو این آئی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ انہیں جان سے مارنے کی سازش رچنے کا معاملہ اجاگر ہونے کے بعد وہ چھتیس گڑھ میں صدر رام ناتھ کووند کے پروگرام میں شامل ہونے یہاں پہنچ گئے ۔ اس معاملہ میں کمیشن کے اہلکار نے گزشتہ 3 نومبر کو دہلی پولیس کمشنر سے شکایت کی ہے ۔ کمیشن سے ملنے والی اطلاع کے بعد دہلی پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 5 دہائی کی سیاسی زندگی میں وہ مسلسل غریبوں کے حق کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔
اس دوران ان کا کسی سے من مٹاؤ یا تنازع کرنے کا موقع نہیں آیا ہے ۔ اس وجہ سے وہ جان سے مارنے کی سازش رچنے پر وہ فکر مند نہیں ہیں، لیکن حیران ضرور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی دہلی پولیس جلد ہی انکشاف کرے گی۔

 

TOPPOPULARRECENT