Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / نیشنل موومنٹ فرنٹ ’بھارت جوڑو‘تحریک شروع

نیشنل موومنٹ فرنٹ ’بھارت جوڑو‘تحریک شروع

نئی دہلی، 10اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل موومنٹ فرنٹ (این ایم ایف) نے پورے ملک میں ’ہندوستان چھوڑو‘ تحریک کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر 9 اگست 2017 سے 9 اگست 2018 تک پورے ملک میں’بھارت جوڑو‘تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ بات این ایم ایف کے جنرل سکریٹری سوربھ واجپائی نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے جو حالات ہیں، معاشرے میں جس طرح انتشار پھیل رہا ہے ، لوگوں میں نفرت اور اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے اور لوگوں میں عدم اعتماد اور عدم رواداری کی قوت میں کمی واقع ہورہی ہے اسے ختم یا کم کرنے کے لئے این ایم ایف نے ملک گیر پیمانے پر ’’بھارت جوڑو‘‘ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کی شروعات ’’ہندوستان چھوڑو‘‘ تحریک کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جنتر منتر سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ این ایم ایف کا مقصد یہ ہے کہ ہم متحد ہوکر ہی تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں اپنے ہی کچھ لوگ ہیں جو گوکھلے ، گاندھی،نہرو، سردار پٹیل، مولانا آزاد، چندر شیکھر آزاد، بھگت اور اس طرح کے ہیروؤں کے بنائے اور بتائے اصولوں کے مخالف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT