Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / نیشنل میڈیا پیانل لسٹ کیلئے جناب عابد رسول خاں نامزد

نیشنل میڈیا پیانل لسٹ کیلئے جناب عابد رسول خاں نامزد

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) قومی سطح پر ہونے والے مباحث میں کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانب سے حصہ لینے کیلئے نیشنل میڈیا پیانل لسٹ میں صدر ریاستی اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خان کی نامزدگی عمل میں آئی۔ دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسز سونیا گاندھی اور نائب صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسٹر راہول گاندھی نے

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) قومی سطح پر ہونے والے مباحث میں کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانب سے حصہ لینے کیلئے نیشنل میڈیا پیانل لسٹ میں صدر ریاستی اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خان کی نامزدگی عمل میں آئی۔ دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسز سونیا گاندھی اور نائب صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسٹر راہول گاندھی نے قومی سطح پر پارٹی کی جانب سے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے ترجمانی کرنے کیلئے 25 رکنی نیشنل میڈیا پیانل لسٹ مرتب کی ہے جس میں آندھراپردیش سے واحد نمائندگی دیتے ہوئے جناب عابد رسول خان صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن کو شامل کیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جناب عابد رسول خان سابق میں پردیش کانگریس کمیٹی کی مناسب ترجمانی کرتے ہوئے پارٹی سرگرمیوں و ریاستی حکومت کی اسکیمات و پروگراموں وغیرہ کو بہتر انداز میں اُجاگر کیا کرتے تھے یہاں تک کہ قومی سطح کے مسائل پر بھی پارٹی کی جانب سے زبردست ترجمانی کرنے کی مہارت رکھتے ہیں جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسز سونیا گاندھی نے نیشنل میڈیا پیانل لسٹ میں ریاست سے جناب عابد رسول خان کے نام کو شامل کیا ہے۔ جناب عابد رسول خان نے سیاست نیوز سے بات کرتے ہوئے میڈیا پیانل کیلئے نامزد کرنے پر صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسز سونیا گاندھی اور نائب صدر اے آئی سی سی مسٹر راہول گاندھی سے اظہار تشکر کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT