Tuesday , December 11 2018

نیشنل نالج نٹ ورک کی سارک ممالک کو توسیع

نئی دہلی ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی جانب سے ہندوستان کے نیشنل نالج نٹ ورک کو سارک ممالک تک وسعت دینے کا عمل جاری ہے تاکہ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو بڑھایا جاسکے، وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج یہاں یہ بات کہی۔ نیشنل نالج نٹ ورک (این کے این) اسٹیٹ آف دی آرٹ ملٹی گیگا بائٹ پان۔انڈیا نٹ ورک ہے جو اس ملک کے تمام نالج سے متعلق ادارہ جا

نئی دہلی ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی جانب سے ہندوستان کے نیشنل نالج نٹ ورک کو سارک ممالک تک وسعت دینے کا عمل جاری ہے تاکہ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو بڑھایا جاسکے، وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج یہاں یہ بات کہی۔ نیشنل نالج نٹ ورک (این کے این) اسٹیٹ آف دی آرٹ ملٹی گیگا بائٹ پان۔انڈیا نٹ ورک ہے جو اس ملک کے تمام نالج سے متعلق ادارہ جات کیلئے یکساں ہائی اسپیڈ نٹ ورک کا بڑا سہارا ہے۔ سشما نے ساؤتھ ایشین یونیورسٹی کی سنگ بنیاد تقریب میں کہا، ’’ہم ہمارا نیشنل نالج نٹ ورک تمام سارک ممالک کو پیش کرنے کے عمل میں ہیں جس سے جنوبی ایشیا کے اسٹوڈنٹس کو ڈیجیٹل لائبریریز اور نٹ ورکنگ وسائل سے بلاروک ٹوک استفادہ کا موقع ملے گا۔ سارک سٹلائٹ بھی اس خطہ کو تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں فائدہ پہنچائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر جنوبی ایشیا کے عوام کی باہم مربوط قسمتوں میں بھلائی کو ہمیں یقینی بنانا ہو تو تعلیم کے شعبے میں تعاون کی ازحد اہمیت رہے گی۔ ہم اس سمت میں متعدد اقدامات کررہے ہیں جن میں عصری ذرائع مواصلات سے استفادہ شامل ہے۔ نئی انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سرپرستی سارک کے آٹھ رکن مملکتیں کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT