Wednesday , December 12 2018

نیشنل ورکرس ووکیشنل یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ

حیدرآباد 11 جنوری (پی ٹی آئی ) ملک میں پیشہ وارانہ مہارت اور ووکیشنل ٹریننگ کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے وزارت لیبر نیشنل ورکرس ووکیشنل یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے۔ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کیتھولک عیسائیوں کے 300 سال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ ادارہ بین الاقوامی معیار کا حامل ہوگا۔ یونیورسٹی میں جامع پیشہ وارانہ کورسیس شامل کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں تفصیلات کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ سابق لوک سبھا اسپیکر اور رکن پارلیمنٹ پی ایس سنگما نے کہا کہ کیتھولک عیسائیوں نے اگرچہ وہ تعداد میں کم ہیں لیکن ملک کی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں بہت جلد عیسائی ارکان پارلیمنٹ کے فورم کا احیاء کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT