Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نیشنل پولیس اکیڈیمی میں پولیس یادگار پریڈ کا انعقاد

نیشنل پولیس اکیڈیمی میں پولیس یادگار پریڈ کا انعقاد

سالانہ ایونٹ سے ڈائرکٹر، اکیڈیمی ارونا بہوگنا کا خطاب

حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (این ایس ایس) ایس وی پی نیشنل پولیس اکیڈیمی حیدرآباد میں آج سالانہ پولیس کا میموریشن ڈے پریڈ کا انعقاد عمل میں آیا۔ ڈائرکٹر، ایس سی پی نیشنل پولیس اکیڈیمی ارونا بہوگنا نے اس موقع پر پروبیشنرس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس یادگار پریڈ کے پس منظر اور مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اس یادگار دن کی تاریخ کا تذکرہ کیا اور کہا کہ 21 اکٹوبر 1959 کو سی آر پی ایف کی ایک پٹرول پارٹی پر لداخ میں چینی افواج نے گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس میں 10 جوان ہلاک ہوگئے تھے اور ان کی عظیم قربانی کی یاد میں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر سال 21 اکٹوبر کو تمام پولیس یونٹس میں پولیس یادگار دن منایا جاتا ہے۔ اس پریڈ میں فیکلٹی، 68RR کے 109 آئی پی ایس پروبیشنرس اور بھوٹان، نیپال اور مالدیپ کے 15 پولیس ٹرینی آفیسرس، اسکولی بچے اور اسٹاف نے حصہ لیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT