Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نیشنل پولیس اکیڈیمی میں یوم آزادی تقریب

نیشنل پولیس اکیڈیمی میں یوم آزادی تقریب

ڈائرکٹر اکیڈیمی ارونابہوگنا نے قومی پرچم لہرایا اور خطاب کیا
حیدرآباد۔/15اگسٹ، ( این ایس ایس ) نیشنل پولیس اکیڈیمی شیورام پلی، حیدرآباد میں آج 70ویں یوم آزادی تقریب منائی گئی ۔ ارونا بہوگنا ڈائرکٹر پولیس اکیڈیمی نے پرچم لہرایا اور آئی پی ایس پروبیشنرس سے خطاب کیا۔ انہوں نے یوم آزادی 2016کے موقع پر میرٹ سرویس کیلئے انڈین پولیس میڈلس دینے کے حکومت ہند کے فیصلہ کا اعلان کیا۔ ڈائرکٹر پولیس اکیڈیمی نے اطراف کے اسکولوں کے بچوں اور معذور بچوں کا بھی اس تقریب میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ اس تقریب میں پریڈ کے بعد اشرے اکروتی اسکول آف ہیرنگ امییرڈ، دیونار فاؤنڈیشن کے اسکول آف بلائینڈ، رانی گنج بالنواس چلڈرن ہوم شیو رام پلی اور کیندریا ودیالیہ، ایس وی پی این پی اے کے بچوں کی جانب سے رنگارنگ پروگرامس پیش کئے گئے۔ اس موقع پر خون کا عطیہ پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں پروبیشنرس، فیکلٹی اور اسٹاف نے حصہ لیا اور خون کا عطیہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT