Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیشنل چمپین شپ کیلئے تلنگانہ کرکٹ ٹیم ٹاملناڈو روانہ

نیشنل چمپین شپ کیلئے تلنگانہ کرکٹ ٹیم ٹاملناڈو روانہ

حیدرآباد۔ 22 اپریل (راست) کرکٹ فیڈریشن آف تلنگانہ کی نمائندگی کیلئے تلنگانہ کی کرکٹ ٹیم 29 ویں راجیو گاندھی جونیر نیشنل کرکٹ چمپین شپ 2017ء میں شرکت کیلئے ٹاملناڈو روانہ ہوچکی ہے جہاں 23 تا 28 اپریل ٹورنمنٹ کھیلا جائے گا۔ چینائی کے عامر محل گراؤنڈ اور مرینا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ٹورنمنٹ میں بیرون ممالک کی جونیر ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ تلنگانہ کرکٹ ٹیم ڈاکٹر فہیم الدین خواجہ کی سرپرستی میں روانہ ہوئی ہے جس کی قیادت ایم جے سمراسمہا ریڈی کررہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ابھرتے آف اسپنر مدثر احمد، محمد فیضان، ابراہیم خان اور پرنب قابل ذکر ہیں۔ ٹیم کے مینیجر ایس رجنی کانت گوڑ ہیں۔
تلنگانہ جونیر ٹیم کی کشمیر کے خلاف کامیابی
حیدرآباد۔ 22 اپریل (راست) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب ریاست کی جونیر فٹبال ٹیم نے جونیر نیشنل فٹبال چمپین شپ بی سی رائے ٹروفی کے پہلے مقابلے میں جموں و کشمیر کو 2-1 سے شکست دی۔ تلنگانہ ٹیم کیلئے دونوں گول بی سریدھر نے 65 اور 73 منٹ میں بنائے۔
مستفیض کی وطن واپسی
میرپور۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمن منگل کو بنگلہ دیش واپس لوٹ آئیں گے تاکہ ٹیم میں شامل ہو سکیں۔ وہ بنگلہ دیشی ٹیم  کے ساتھ دس روزہ کیمپ کیلئے سسیکس جائیں گے۔ آل راؤنڈر شکیب الحسن آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی چار مئی تک نمائندگی کریں گے جس کے بعد ٹرائی سیریز سے قبل آئرلینڈ میں انہیں نیشنل کیمپ میں رپورٹ کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT