Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نیشنل کالج نندیال میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

نیشنل کالج نندیال میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

نندیال /7 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیشنل انٹری ڈگری اور پی جی کالج کے قریب دو سو طلبہ و طالبات نے عطیہ کے طورپر خون دیا۔ اس موقع پر نیشنل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس امتیاز احمد کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نندیال کے اے ایس پی سن پریگ سنگھ نے شرکت کی اور عطیہ کیمپ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کالج کے طلبہ اور پرنسپل کی ستائش کی اور کہا کہ خون کا دان سب دانوں سے مہان ہے، لہذا طلبہ کو چاہئے کہ اس طرح کے پروگرامس منعقد کرتے رہیں۔ ڈاکٹر امتیاز احمد نے کہا کہ صحت مند طلبہ و طالبات اگر خون دیتے ہیں تو ان کی صحت کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا، اس طرح وہ ہر چھ مہینہ میں ایک بار خون کا عطیہ دے کر لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کریں۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل کالج کے طلبہ و طالبات کسی بھی وقت خون کی ضرورت ہونے پر ان سے ملنے پر خون دینے کا انتظام کریں گے۔ اس کیمپ میں ایچ ڈی ایف بینک کے منیجر محمد غوث، کالج کے اے او رفیق احمد، لیکچرار وینو گوپال، محمد عارف، خواجہ حسین، شبیر احمد اور این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر نظیر احمد کے علاوہ سیکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT