Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / نیشنل کانفرنس ڈیلی گیٹس اجلاس :عمر عبداللہ متوقع صدر

نیشنل کانفرنس ڈیلی گیٹس اجلاس :عمر عبداللہ متوقع صدر

سری نگر ۔ 28اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی سب سے قدیم سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کا کنونشن (ڈیلی گیٹس اجلاس) اتوار کو سری نگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہورہا ہے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ 15 برس کے وقفہ کے بعد منعقد ہونے والے اس کنونشن میں قریب 20 ہزار پارٹی ڈیلی گیٹس شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس کنونشن میں عمر عبداللہ کو پارٹی ڈیلی گیٹوں کی تائید سے صدر منتخب کئے جانے اور ریاست کی خصوصی پوزیشن کے خلاف ہورہی مبینہ سازشوں کے حوالے سے مرکز میں برسراقتدار بی جے پی حکومت کو ایک سخت پیغام بھیجے جانے کا قوی امکان ہے ۔

کشمیر سے لاپتہ پولیس اہلکار لشکر طیبہ میں شامل
جموں ؍سرینگر ، 28 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )وادی کشمیر سے گذشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر لشکر طیبہ کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا ‘اشفاق احمد ڈار، جو پولیس ٹریننگ سینٹر کٹھوعہ میں زیر تربیت تھا اور چھٹی حاصل کرنے کے بعد اپنے گھر کے لئے روانہ ہوا تھا، نے مبینہ طور پر لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی ہے ‘۔ انہوں نے بتایا کہ اشفاق کی ایک تصویر سوشیل میڈیا وائرل ہے جس میں لکھا ہے ‘میں نے لشکر طیبہ جوائن کرلیا ہے ‘۔ مذکورہ تصویر میں اشفاق کو AK47 رائفل کیساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔جموں رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ایس ڈی سنگھ جموال نے یو این آئی کو بتایا ‘ہمیں رپورٹ ملی ہے کہ مذکورہ کانسٹیبل نے لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی ہے ، لیکن معاملے کی تحقیقات جاری ہے ‘۔

TOPPOPULARRECENT