Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / نیشنل کانفرنس کے ورکرس پر پٹرول بم سے حملہ

نیشنل کانفرنس کے ورکرس پر پٹرول بم سے حملہ

سرینگر۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسندوں نے حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس کے دو ورکرس کی رہائش گاہوں پر پٹرول بم سے حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ شب کئے گئے اس حملہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے نیشنل کانفرنس کے دو ورکرس کی رہائش گاہوں پر پٹرول بم پھینکے جن کے نام محمد شفیع لون اور غلام مح

سرینگر۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسندوں نے حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس کے دو ورکرس کی رہائش گاہوں پر پٹرول بم سے حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ شب کئے گئے اس حملہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے نیشنل کانفرنس کے دو ورکرس کی رہائش گاہوں پر پٹرول بم پھینکے جن کے نام محمد شفیع لون اور غلام محمد بھٹ بتائے گئے ہیں۔ حملہ پرانے شہر کے جمالتا علاقہ میں کیا گیا۔ حالانکہ حملہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن دونوں مکانات کے شیشے حملہ میں چکنا چور ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کم از کم تین پٹرول بم رہائش گاہوں پر پھینکے گئے تھے۔

مظفر نگر فسادیوں کی درخواست
ضمانت نامنظور
مظفر نگر ۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) مظفر نگر فسادات کے دوران قتل معاملہ میں ملوث تین ملزمین کی درخواست ضمانت کو ایک مقامی عدالت نے مسترد کردیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج وجے لکشمی نے کل ملزمین نیرج، رامپال اور اوپندر کی درخواست ضمانت یہ کہہ کر مسترد کردی کہ ملزمین کا جرم اتنا سنگین ہے کہ ان کی ضمانت منظور کئے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یاد رہے کہ تینوں ملزمین کو فرقہ وارانہ فسادات کے دوران فساد برپا کرنے اور قتل معاملہ میں ملوث پایا گیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق فسادات کے دوران صغیر نامی ایک شخص کو قتل کرکے اس کے مکان کو آگ لگادی گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے کئی لوگوں کے خلاف معاملات درج کئے تھے۔ اور بالآخر تین ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT