Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / نیشنل کمیشن فار ہائیر ایجوکیشن بل کی شدید مخالفت

نیشنل کمیشن فار ہائیر ایجوکیشن بل کی شدید مخالفت

یو جی سی کو برقرار رکھنے پر زور ، آج یونیورسٹیز بند کا اعلان ، ایس ایف آئی
حیدرآباد ۔9 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا تلنگانہ ریاستی کمیٹی نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کو برخاست کر کے مرکزی حکومت کی جانب سے ’ قومی کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم ‘ بل کو متعارف کرنے سے متعلق کئے گئے فیصلہ کی پر زور مخالفت کی اور مرکزی حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف ریاست کی تمام یونیورسٹیز کے بند منظم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ اس طرح 10 جولائی کو منظم کئے جانے والے تمام یونیورسٹیز بند پروگرام کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کی مسٹر تروپتی صدر ، اور کے رمیش سکریٹری اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا تلنگانہ ریاستی کمیٹی نے پر زور اپیل کی ۔ ان قائدین نے مرکزی حکومت کو ہدف ملامت بناتے ہوئے محض کمزور طبقات ( درج فہرست اقوام و قبائل اور پسماندہ طبقات ) کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے محروم کرنے ( ان طبقات کو اعلیٰ تعلیم سے دور کرنے ) کے لیے ہی مرکزی حکومت یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کو بالکلیہ طور پر برخاست کر کے قومی کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم ، بل کو لانے کی ہر لحاظ سے کوشش کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وزارت فروغ انسانی وسائل صرف اندرون ایک ہفتہ میں مباحث کو مکمل کر کے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کو برخاست کرنے کی سفارش کرنا انتہائی بدبختانہ بات ہے ۔ ان قائدین نے 10 جولائی کے مجوزہ تمام یونیورسٹیز بند پروگرام کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کی تمام ملازمین اور طلباء سے پر زور اپیل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT