Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیشنل گرل چائلڈ ڈے پر ریلی میں نائنا کی شرکت

نیشنل گرل چائلڈ ڈے پر ریلی میں نائنا کی شرکت

ریلی کا مقصد لڑکیوں کو باشعور بنانا ۔ ’مارگ درشنی‘ کی جانب سے انعقاد
حیدرآباد ، 25 جنوری (ای میل) خواتین اور بچوں کی بھلائی کیلئے سرگرم رضاکارانہ تنظیم ’مارگ درشنی‘ کی بانی ارونا جیوتی کی جانب سے گزشتہ روز یہاں فیل خانہ سے گولی گوڑہ تک ایک ریلی کا اہتمام ’’نیشنل گرل چائلڈ ڈے‘‘ کی مناسبت سے کیا گیا۔ اس ایونٹ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس پلیئر اور ہندوستان کی سب سے کم عمر جرنلزم گرائجویٹ نائنا جیسوال نے حصہ لیا جبکہ افضل گنج کے سرکل انسپکٹر آف پولیس انجیا ، سب انسپکٹر آف پولیس لکشمی نارائنا اعزازی مہمانان رہے۔ اشونی کمار ایگزیکٹیو ممبر حیدرآباد اولمپک اسوسی ایشن کے مطابق اس ریلی میں مختلف گورنمنٹ اسکولس کے زائد از 1000 لڑکیاں شریک ہوئیں۔ اس ایونٹ کا مقصد لڑکیوں کو باشعور بنانا اور انھیں سماج میں امتیازی سلوک سے بچانا ہے۔ اس موقع پر نائنا جیسوال کو ارونا جیوتی نے تہنیت پیش کی۔ اور نائنا نے اجتماع کو مخاطب بھی کیا۔ کم عمر گرائجویٹ نے کہا کہ تمام لڑکیوں کو جھانسی لکشمی بائی کی طرح ہونا چاہئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT