Wednesday , January 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیشنل گیمس میں المیہ، 21 سالہ کھلاڑی قلب پر حملے سے فوت

نیشنل گیمس میں المیہ، 21 سالہ کھلاڑی قلب پر حملے سے فوت

تھرواننتاپورم ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں جاری نیشنل گیمس آج ایک سانحہ سے متاثر ہوگئے جب مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ فٹبال کھلاڑی، دوران کھیل حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب فوت ہوگیا۔ نیشنل گیمس سکریٹریٹ کے عہدیداروں کے مطابق مایوریش پوار تربیتی کھیل کے اختتام پر روم واپس ہورہا تھا کہ قلب پر شدید حملہ کے سبب گر پڑا۔ قریبی خانگی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے اس کو بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ ویلائیانی کے قریب انڈور اسٹیڈیم میں تربیتی مشق کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ روم واپس ہورہا تھا کہ واقعہ پیش آیا۔ نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ٹیم اور خاندان کے ارکان کے حوالہ کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT