Wednesday , December 19 2018

نیشنل ہاکرس فیڈریشن کا جشن تلنگانہ ، اسٹریٹ ونڈرس کو حقوق کا مطالبہ

حیدرآباد۔7مارچ(سیاست نیوز) نیشنل ہاکرس فیڈریشن کی جانب سے اندراپارک دھرنا چوک پر جشن تلنگانہ تقریب منعقد کی گئی۔ فیڈریشن کے ریاستی صدر میرعنایت علی باقری کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین منور خان‘ شبیر احمد‘ سلیم احمد‘ ستار گلشنی اور سینکڑوں کی تعداد میں شہر حیدرآباد کے ہاکرس نے اس جشن تلنگانہ تقریب میں حصہ لیا۔ میر عنایت علی باقری

حیدرآباد۔7مارچ(سیاست نیوز) نیشنل ہاکرس فیڈریشن کی جانب سے اندراپارک دھرنا چوک پر جشن تلنگانہ تقریب منعقد کی گئی۔ فیڈریشن کے ریاستی صدر میرعنایت علی باقری کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین منور خان‘ شبیر احمد‘ سلیم احمد‘ ستار گلشنی اور سینکڑوں کی تعداد میں شہر حیدرآباد کے ہاکرس نے اس جشن تلنگانہ تقریب میں حصہ لیا۔ میر عنایت علی باقری نے اس موقع پر کہاکہ بلدیہ گریٹر حیدرآباد میونسپل الیکشن اور انتخابی کوڈ کے نام پر ہاکرس بالخصوص اسٹریٹ وینڈرس کو ان کے حق سے محروم رکھنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سترہ سال کی طویل جدوجہد کے بعد پارلیمنٹ میںہاکرس کے متعلق بل کو کامیابی ملی ہے ۔ اس کے باوجود پولیس مظالم ‘ ٹریفک میں خلل کے نام پر اسٹریٹ وینڈرس کو ہراساں وپریشان کرنے کے واقعات پیش اتے ہیں۔ میرعنایت علی باقری نے کہاکہ اسٹریٹ وینڈرس کو لائسنس جاری کرنے کے لئے ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود متعلقہ بلدی عملہ اسٹریٹ وینڈرس کو لائسنس کی اجرائی میںتساہل برت رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا عمل پورا ہونے جارہا ہے تو اس موقع پر ہاکرس ‘ اسٹریٹ وینڈرس کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کے لئے ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں سے نیشنل ہاکرس فیڈریشن اے پی نمائندگی بھی کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT