Tuesday , December 19 2017
Home / سیاسیات / نیشنل ہیرالڈ کیس عدالت کو مطمئن کرنا سوامی کی ذمہ داری : کانگریس

نیشنل ہیرالڈ کیس عدالت کو مطمئن کرنا سوامی کی ذمہ داری : کانگریس

نئی دہلی 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ‘ ان کے فرزند راہول گاندھی اور نیشنل ہیرالڈ کیس کے دوسرے ملزمین نے آج دہلی کی ایک عدالت سے کہا کہ پہلے بی جے پی لیڈر سبرامنین سوامی کو چاہئے کہ وہ عدالت کو مطمئن کریں کہ ان کے پاس مناسب دستاویزات موجود ہیں ۔ عدالت نے یہ دستاویزات مختلف وزارتوں سے طلب کئے ہیں۔ سینئر وکیل کپل سبل نے گاندھی خاندان کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ لولین سے کہا کہ شکایت کنندہ سبرامنین سوامی کو یہ بتانا چاہئے کہ عدالت نے جو دستاویزات 11 جنوری کو طلب کئے ہیں وہ کس طرح اس مقدمہ میں سے متعلق ہیں۔ کپل سبل نے عدالت سے کہا کہ اس حکمنامہ کو موتی لال ووہرہ نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے اور ہائیکورٹ نے اس درخواست پر سبرامنین سوامی کو ایک نوٹس جاری کی ہے ۔ موتی لال ووہرہ بھی اس کیس کے ایک ملزم ہیں۔ ملزمین کی نمائندگی کرنے والے وکلا نے بھی عدالت سے کہا کہ یہ دستاویزات ایک سربمہر لفافے میں اسو قت تک محفوظ رکھے جانے چاہئیں جب تک ہائیکورٹ میں اس درخواست کی یکسوئی نہیں ہوجاتی ۔ اس استدلال کی مخالفت کرتے ہوئے سبرامنین سواما نے عدالت سے کہا کہ یہ دستاویزات اسوسی ایٹیڈ جرنل لمیٹیڈ سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی کیس سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ دستاویزات آج عدالت میں پیش کئے گئے تھے ۔ سبرامنین سوامی نے کہا کہ حالانکہ ہائیکورٹ نے ووہرہ کی درخواست پر انہیں نوٹس جاری کی ہے لیکن اس نے میٹروپولیٹن عدالت میں مقدمہ کی سماعت پر کوئی حکم التوا جاری نہیں کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT