Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / نیشنل ہیرالڈ کیس میں دستاویزات کی طلبی کے احکامات کالعدم

نیشنل ہیرالڈ کیس میں دستاویزات کی طلبی کے احکامات کالعدم

نئی دہلی۔/12جولائی، (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائی کورٹ نے آج نیشنل ہیرالڈ کیس میں تحت کی عدالت کے احکامات کو کالعدم قرار دیا ہے جس میں وزارت فینانس اور کارپوریٹ اُمور اور دیگر ایجنسیوں سے دستاویزات اور کانگریس پارٹی سے سال 2010-2011 کیلئے بیالنس شیٹ طلب کیا گیا تھا۔ جسٹس پی ایس پنجی نے 11جنوری اور 11مارچ کے ٹرائیل کورٹ احکامات کو کالعدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احکامات کیس کی باریک بینی کا جائزہ لیئے بغیر جاری کئے گئے ہیں جس کے باعث دو فیصلے غیر موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ لہذا قانون کی نظر میں یہ احکامات بلا جواز ہیں جبکہ دستاویزات کی طلبی کیلئے عمومی نوعیت اختیار کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT