Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / نیشنل ہیرالڈ کیس ‘ کانگریس قائدین کی درخواست پر دہلی ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

نیشنل ہیرالڈ کیس ‘ کانگریس قائدین کی درخواست پر دہلی ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

نئی دہلی 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے کانگریس قائدین کی ایک درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ کانگریس قائدین نے اپنی درخواست میں ٹرائیل عدالت کے حکمنامہ کو چیلنج کیا تھا ۔ اس حکمنامہ میں فینانس اور کارپوریٹ امور کی وزارتوں کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے دستاویزات طلب کئے گئے تھے ۔ جسٹس پی ایس تیجی نے درخواست گذاروں کے وکیل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ‘ ان کے فرزند راہول گاندھی ‘ پارٹی قائدین موتی لال ووہرہ ‘ آسکر فرنانڈیز ‘ سمن دوبے ‘سام پٹروڈا اور ینگ انڈین پرائیوٹ لمیٹیڈنیشنل ہیرالڈ کیس میں ملزم بنائے گئے ہیں۔ یہ مقدمہ بی جے پی لیڈر سبرامنین سوامی نے دائر کیا ہے ۔ انہوں نے اپنی درخواست میں دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT